• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 15 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی بس نذرآتش کرنے کے الزام میں بچوں سمیت پانچ فلسطینی گرفتار

منگل 22-12-2015
in فلسطین
0
Bus Burn
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ اور صہیونی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بیت المقدس کی ’’راس العامود‘‘ کالونی سے پانچ مشتبہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان میں دو کم عمر فلسطینی لڑکے بھی شامل ہیں۔ ان پر اسرائیل کی ایک بس کو نذرآتش کرنے اور یہودی فوجیوں پر سنگ باری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں اطلاع دی ہے کہ گرفتار کیے گئے دو کم عمر لڑکوں سمیت پانچ فلسطینی نوجوانوں نے دوران حراست اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے 17 ستمبر کو ’’ایگڈ‘‘ نامی ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس کو پٹرول بم پھینک کر آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں بس جل کرخاکستر ہوگئی تھی۔

دوسری جانب فلسطینی اسیران کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے چند ہفتے قبل بیت المقدس سے دو سگے بھائیوں 18 سالہ اسلام اور 22 سالہ حمزہ، 22 سالہ نادر نصار اور 17 سالہ معتز سیوری جب کہ ایک پانچویں نوجوان کو حراست میں لے لیا تھا۔

حراست میں لیے گئے معتز کی والد نیفین سیوری نے بتایا کہ اس کے بیٹے کو 19 اکتوبر کو اسرائیلی فوجیوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔ اسیر کی والدہ نے بتایا کہ اس کے بیٹے کے سرمیں بندوق کے بٹ مارے گئے جس کے نتیجے میں اس کے سرمیں بھی گہرا زخم آگیا تھا۔

 

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی بس نذرآتش کرنے کے الزام میں بچوں سمیت پانچ فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.