(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی انتہا پسند گروپ مسجد اقصی پر دھاوا بولنے کے لیےہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے ہیں اور مقدس مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے باب السلسلہ سے واپس لوٹ جاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قابض ریاست میں گزشتہ روز صہیونی شرپسندوں نے 100کے قریب فوج اور پولیس کے اہلکاروں کی موجودگی میں مسجد اقصی میں داخل ہوکر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی جس کے نتیجے میں مسجد میں موجود نمازیوں اور صہیونی شرپسندوں کےدرمیان شدید جھڑپیں ہوئیں تاہم صہیونی فوج نے آبادکاروں کا ساتھ دیتے ہوئے مسجد میں موجود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
ذرائع کے مطابق یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئےتھے جبکہ یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو 1967سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستےمتعدد مرتبہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ صہیونی انتہا پسند مسجد اقصی پر دھاوا بولنے کے لیےہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے ہیں اور مقدس مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے باب السلسلہ سے واپس لوٹ جاتے ہیں۔