• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

صدر بائیڈن فلسطینیوں پر صیہونی آباد کاروں کے حملوں کے خلاف مداخلت کریں، امریکی تنظیموں کی درخواست

امریکی امداد سے حاصل ہونے والی رقوم فلسطینی بچوں کی حراست، گھروں کی مسماری، یا زمینوں پر قبضے کے لیے استعمال نہیں کی جائے۔

پیر 26-06-2023
in صیہونیزم, فلسطین
0
صدر بائیڈن فلسطینیوں پر صیہونی آباد کاروں کے حملوں کے خلاف مداخلت کریں، امریکی تنظیموں کی درخواست
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ  صدر بائیڈن  اسرائیلی حکومت کے غیر قانونی بستیوں کو توسیع دینے کے خلاف سخت موقف اختیار کریں۔

امریکہ میں انسانی حقوق کی درجنوں امریکی تنظیموں نے  امریکی صدر جو بائیڈن کو درخواست ارسال کی ہے جس میں فلسطینیوں کے خلاف غیر قانونی صیہونی ریاست ، اس کی سیکیورٹی فورسز اور صیہونی آبادکاروں  کے اشتعال انگیز اقدامات ، اور نہتے فلسطینیوں پر حملوں کو رکوانے میں مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست میں صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک پر مجرمانہ حملوں  اور  مقبوضہ مغربی کنارے میں "فلسطینیوں کے قتل عام” کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

اداروں کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ صیہونی آباد کاروں  کی جانب سے فلسطینیوں پر کئے جانے والے حملے اسرائیلی قابض افواج کی  سرپرستی میں کیے جاتے ہیں جو ناقابل قبول ہیں۔ اسرائیلی فوج آباد کاروں کی حفاظت کر رہی ہے ۔

درخواست میں صدر بائیڈن کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کے غیر قانونی بستیوں کو توسیع دینے کے اقدام کی روشنی میں سخت موقف اختیار کرے۔

درخوست میں غیر قانونی صیہونی ریاست کے خلاف “Leahy Law”  کے نفاذ کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جو  اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اسرائیلی جرائم  کے لیے امریکی فوجی امداد سے حاصل ہونے والی "کوئی بھی رقوم” بچوں کی فوجی حراست، فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے، یا زمینوں پر قبضے کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے استعمال نہیں کی جائیں گی۔

Tags: اسرائیلاسرائیلیامریکی تنظیمںامریکی صدرجو بائیڈنصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.