• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شیرون کے فلسطینیوں کےخلاف جنگی جرائم پرمبنی کتاب کی اشاعت

جمعرات 13-02-2014
in فلسطین
0
plf sheron
0
SHARES
0
VIEWS

 

اسرائیل کے ایک صحافی اور مصنف نے سابق وزیراعظم "ارئیل شیرون کی زندگی اوراس کے فلسطینیوں کےخلاف جنگی جرائم پرمبنی ایک کتاب شائع کی ہے۔

کتاب میں جا بجا انکشاف کیا گیا ہے کہ شیرون کے حکم پر فلسطینیوں کا قتل عام کیا جاتا رہا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق "فروری  1928 ء تا جنوری 2014 ء” کے عنوان سے یہ کتاب اخبار”ہارٹز” کےسابق ایڈیٹر اور مصنف ڈیویڈ لانڈاؤ نے لکھی ہے جس میں ارئیل شیرون کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔ مصنف لکھتے ہیں کہ سنہ  1972 ء میں شیرون اسرائیلی فوج کے اہم عہدے پرفائزتھے۔ انہوں نے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں فوجی مشقوں کی غرض سے کئی فلسطینی دیہات خالی کرانےکا حکم دیا۔ یہ سخت سردی کا موسم تھا، لوگ گھروں سے باہرنہیں نکل رہے تھے۔ اس پر شیرون نے فوجیوں کو حکم دیا کہ وہ طاقت کے ذریعے فلسطینیوں سےعلاقہ خالی کرائیں۔ چنانچہ شیرون کے حکم پر اسرائیلی فوجیوں فلسطینیوں کے گھروں میں داخل ہوئےاورانہیں گھسیٹ گھسیٹ کرباہر نکالا اور سخت سردی کے موسم میں انہیں کئی میل تک پیدل چلنے پرمجبور کیا گیا۔

ان میں درجنوں بوڑھے، بچے اور مریض تھے جو طویل سردی اور سفر کے باعث راستے میں انتقال کرگئے۔ کئی افراد کو تیز نہ چلنے کی پاداش میں صہیونی فوجیوں نے گولیاں مار کرشہید کردیا تھا۔ فلسطینیوں کو طاقت کے ذریعے ان کے گھروں سے نکالنے پر شیرون نے فوجیوں کو "شاباش” دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت اسرائیل میں گولڈا مائر وزیراعظم، موشے ڈایان وزیردفاع اور ڈیود العزیز آرمی چیف تھے۔ کتاب کے مطابق ارئیل شیرون جوکہ  1972 ء میں جنوبی ریجن کے کمانڈر تھے۔ انہوں نے فوجی مشقوں کے لیے صحرائے نقب کے  30  ہزار فلسطینیوں کو نکالنے کا حکم دیا۔ کتاب میں جزیرہ نما النقب کے شیرون کے حکم پر نکالے گئے فلسطینیوں کے بیانات بھی درج ہیں۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ شیرون کے حکم پر انہیں کئی میل تک پیدل چلنے پرمجبور کیا گیا۔ ہمارے ساتھ بوڑھے، بچے اور سیکڑوں مریض تھے، جو چل نہیں سکتے تھے۔ وہ سخت سردی اور طویل سفرکےباعث راستےمیں انتقال کرگئےتھے۔ کئی افراد کو صہیونی فوجیوں نے گولیاں مار کرشہید کردیا تھا۔

کتاب کے مصنف کا کہنا ہے کہ سنہ  1972 ء کی جنگی مشقوں کے لیے بے گھرکیے گئے فلسطینی نقل مکانی کے دوران سیکڑوں پیاروں سے محروم ہوگئے تھے۔ اس دوران فلسطینیوں کے کم سے کم  28  فلسطینی بچے سردی کے باعث فوت ہوئے جنہیں جبل ہلال میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔ ان کی قبریں آج بھی موجود ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.