• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شیخ یونس قبرستان میں کھدائیاں روکی جائیں: جمال زحالقہ

پیر 23-07-2012
in فلسطین
0
plf sheikh_younis
0
SHARES
2
VIEWS

اسرائیلی کنیسٹ کے عرب رکن جمال زحالقہ نے مقبوضہ فلسطین کے شہر یافا کے تاریخی قبرستان شیخ مونس میں تل ابیب یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی کھدائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبروں کو اکھاڑے جانے سے مقدس مقام کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

سنہ 1948ء سے اسرائیلی زیر تسلط فلسطین کے شہر یافا کے اس معروف قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی کیخلاف یہ بیان اسرائیلی پارلیمان کے عرب رکن جمال زحالقہ نے تل ابیب یونیورسٹی کے چیئرمین کے نام اپنے خط میں دیا۔

اسرائیل کی تعمیراتی کمپنی ’’شیکون وبینوی‘‘ نے تل ابیب یونیورٹی کے لیے بڑے پیمانے پر اس قبرستان میں کھدائیاں شروع کردی ہیں، ان کھدائیوں میں قبرستان کی متعدد قبریں اکھاڑ پھینکی گئی ہیں، تل ابیب یونیورسٹی کے مطابق یہاں پر طلبہ کے لیے ہوسٹل اور نئے تجارتی مراکز تعمیر کیے جائیں گے۔

اسرائیلی رکن پارلیمان نے اپنے خط میں کہا کہ یہ کھدائیاں قبرستان اور اس کی تقدیس کی شدید بے حرمتی ہیں۔ الاقصی فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق ان کھدائیوں کے سبب قبروں کے نشانات بھی مٹ گئے ہیں اور بڑے پیمانے پر مردوں کی ہڈیاں بکھری پڑی ہیں۔ فوت شدگان کے سینے کی ہڈیاں اور کھوپڑیاں سب کو نظر آرہی ہیں۔

جمال زحالقہ نے اپنے خط میں اسرائیلی وزیر تعلیم سے بھی مسلمانوں کی قبریں اکھاڑے جانے پر اپنا موقف دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پوچھا کہ اگر یہی سب کچھ دنیا میں کسی بھی جگہ کسی یہودی قبرستان کے ساتھ کیا جاتا تو ان کا کیا موقف ہوتا۔
انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ اور متعلقہ اتھارٹیز سے مطالبہ کیا کہ قبرستان کے اطراف سکیورٹی باڑ اور دیوار تعمیر کی جائے تاکہ اس قبرستان کو مزید بے حرمتی سے بچایا جا سکے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.