• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شیخ رائد صلاح کی قبلہ اول میں داخلے پر پابندی کی مدت میں توسیع

جمعرات 12-12-2013
in فلسطین
0
plf salah
0
SHARES
0
VIEWS

 

اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے بزرگ فلسطینی اسلام پسند رہ نما الشیخ رائد صلاح کی تین ماہ سے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں داخلے پرعائد پابندی میں توسیع کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز بیت المقدس میں صہیونی عدالت نے پولیس کی جانب سے داخل کرائی گئی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رائد صلاح کو 25 دسمبر2013ء تک قبلہ اول میں داخلے سے روک دیا۔ انہیں دو ماہ قبل بیت المقدس سے بے دخل کردیا گیا۔ اسرائیلی عدالت کے پہلے فیصلے میں شیخ رائد صلاح کودو ماہ کے لیے بیت المقدس میں داخلے سے روکا گیا تھا۔ یکم دسمبرکو ان کی بے دخلی کی مدت مکمل ہوگئی تھی۔ صہیونی عدالت نے قابض اسرائیلی فوج کی ہدایت پرشیخ رائد صلاح کو مزید دس دن قبلہ اول اور بیت المقدس میں داخلے سے روک دیا تھا۔ یہ دس دن کی مدت گذشتہ روز بدھ کو ختم ہوگئی تھی، جسے مزید  پندرہ دن بڑھا دیا گیا ہے۔

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم "میزان” کے مندوب اور شیخ رائد صلاح کے قانونی مشیر ایڈووکیٹ محمد سلیمان اغباریہ کا کہنا ہے کہ شیخ رائد صلاح کو پچھلے تین میں چوتھی مرتبہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روکا گیا ہے۔

سلیمان اغباریہ کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز شیخ رائد صلاح کی بیت المقدس داخلے پرعائد تیسری پابندی ختم ہونا تھی لیکن صہیونی پولیس نے عدالت سے اس پابندی میں مزید دو ہفتے کی توسیع کی درخواست دی، جسے فوری طور پر منظور کرلیا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.