• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شہید فلسطینی کا جواں سال بیٹا عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار

پیر 05-01-2015
in فلسطین
0
plf sonarrested
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں رام اللہ اتھارٹی کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران شہید فلسطینی انجینیئر یحییٰ عیاش کے بائیس سالہ صاحبزادے براہ عیاش کو حراست میں لینے کے بعد ایک تفتیشی مرکز منتقل کردیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق براء عیاش کی گرفتاری اس کے والد کی شہادت کی 19 ویں برسی سے ایک روز قبل عمل میں لائی گئی ہے جس کا مقصد یحییٰ عیاش کی شہادت کے موقع پر ان کے خاندان کو برسی کی سرگرمی سے روکنا ہے۔

براء عیاش کے اہل خانہ کے ایک ذریعے نے بتایا کہ براہ کی گرفتاری نابلس میں جبل الطور کے مقام سے عمل میں لائی گئی۔ اس کے بعد نوجوان کی والدہ ام براء عیاش نے متعدد مرتبہ فلسطینی انٹیلی جنس اداروں اور پولیس سے رابطے کی کوشش کی تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کی براء کو کیوں کر حراست میں لیا گیا ہے تاہم انہیں کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ عباس ملیشیا کی طرف سے ام عیاش سے کہا گیاہے کہ وہ آج پیر یا کل منگل کو رابطہ کرے۔ فی الحال براء کو تفتیش کے لیے ایک حراستی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے عیاش خاندان کو براء کی گرفتاری کے نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے فوری طورپر خود کو حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔ براء کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جب آج پانچ جنوری کو اس کے والد انجینیئر یحییٰ عیاش کی شہادت کی برسی منائی جا رہی ہے۔ انہیں سنہ 05 جنوری 1996 ء کو صہیونی فوج نے شہید کردیا تھا۔

عیاش کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ براء کی گرفتاری کے لیے اب تک پانچ بار نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ اسے گذشتہ برس بھی حراست میں لیا گیا تھا تاہم وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آیا عباس ملیشیا براء کو باربار کیوں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ اس سے کسی کو کیا خطرہ لاحق ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.