ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رأس خمیس اور رأس شحادہ کی ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کے نمائندوں کو طلب کر کے انہیں یہ پیغام دیا کہ صہیونی فوج شعفاط کیمپ کے داخلی راستے پر قائم چیک پوسٹ کو بند کر رہی ہے تاکہ نئی چیک پوسٹ کا افتتاح کیا جا سکے۔
ذرائع نے بتایا کہ نئی چیک پوسٹ کے قیام کے بعد 50 ہزار فلسطینی باشندوں میں سے صرف وہ ہی القدس جا سکیں گے جن کے پاس القدس کا شناخت نامہ یا اسرائیلی حکام کا اجازت نامہ ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے القدس کے شعفاط کیمپ کے داخلی راستوں پر نئی کراسنگ اور چیک پوسٹ قائم کرنے کا آغاز کر رکھا ہے تاکہ سنہ 2002ءسے شروع کی گئی نسلی دیوار کی تکمیل کی جا چکے ۔
حالیہ دنوں قائم کی جانے والی چیک پوسٹ اسرائیل کی جانبسے اس آبادی کے اطراف قائم کی گئی گیارہویں چیک پوسٹ ہے۔ ان چیک پوسٹوں کے ذریعے فلسطینیوں کو القدس جانے سے روکا جاتا ہے۔