(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) درجنوں شرپسند صیہونی آبادکاروں نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے حفاظتی حصار میں قبلہ اول پر دھاوا بولا اور مسجداقصیٰ کی بے حرمتی کی۔
مقامی ذرائع کےمطابق گزشتہ روز تقریبا 70 سے 80 کے درمیان شرپسند صیہونی آبادکاروں نے صیہونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کرمقدس مقام کی بے حرمتی کی، شرپسند آبادکاروں میں یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت سیاسی شخصیات بھی شامل تھی جنہوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے مقدس مقامات کا تقدس پامال کیا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہودی مذہی تہوار یوم کپور کے موقع پر شرپسند صیہونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوے جاری رکھے تھے جبکہ بے حرمتی سے روکنے پر مسجد اقصیٰ کے تینوں محافظوں کو گرفتارکرکے غیر معینہ مدت کیلئے قید کردیا تھا ۔