• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شاہ سلمان کی خالد مشعل کو دورہ سعودی عرب کی دعوت

اتوار 08-03-2015
in فلسطین
0
plf saudi
0
SHARES
6
VIEWS

عرب اخبارات اور ذرائع ابلاغ نے اپنی حالیہ رپورٹس میں اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کو دورہ ریاض کی باضابطہ دعوت دی ہے۔ مشعل جلد ہی شاہ سلمان کی دعوت پر سعودی عرب جائیں گے۔

قطر کے اخبار’’الشرق‘‘ کے چیف ایڈیٹر اپنے ایک ٹویٹر اکائونٹ پر پوسٹ بیان میں بتایا ہے کہ حماس رہ نما خالد مشعل کو سعودی عرب کی جانب سے دورے کی دعوت دینے کی خبریں کافی حد تک درست ہیں۔ امکان ہے کہ مشعل جلد ہی ریاض کا خصوصی دورہ کریں گے۔

ایک مصری صحافی احمد الشرقاوی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں بھی سعودی عرب کی جانب سے خالد مشعل کو دورہ ریاض کی دعوت کی اطلاع ملی ہے۔ خالد مشعل جلد ہی سعودی عرب جائیں گے۔ اگر یہ خبر درست ہے تو خطے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے امکانات بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ میں آنے والی اطلاعات کے بعد سعودی وزارت خارجہ خاموش ہے۔ اس کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر شہریوں اور ذمہ دار شخصیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے حماس رہ نما کو دورے کی دعوت دینے کی تردید نہ کرنا اس امر کا اشارہ ہے کہ خالد مشعل کو دعوت دی گئی ہے۔

فلسطینی تجزیہ نگار ھامی البسوس نے مرکزاطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی ایسی وجوہ موجود ہیں جن کی بنیاد پر حماس رہ نما کا سعودی عرب کا دورہ بنتا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب کی جانب سے خالد مشعل کو دورے کی دعوت دی گئی ہے تو لازما مشعل یہ دعوت قبول کریں گے اور کم سے کم وقت میں ریاض پہنچیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں فلسطینی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان اپنے پیشرو شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نسبت فلسطین کے بارے میں مختلف نظریہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب جلد ہی حماس کو فلسطین کے سیاسی نظام کے اہم ترین جزو کے طور پر قبول کرے لے گا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.