”ورکنگ گروپ برائے شامی فلسطینی” نے شامی افواج کے مظالم کی داستان بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ یرموک کیمپ کی التقدم کالونی پر اسرائیلی فوجی کے حملے میں خالد شحادہ جمعہ شہید ہو گیا۔ چند روز قبل شامی فوج کے حملوں میں زخمی ہوکر علاج کے لیے اردن کے ہسپتال منتقل کیے گئے عصام محمد حمد بو الحج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ وہ درعا کیمپ میں ”مسجدالحسن” پر بمباری کی زد میں آ کر زخمی ہوئے تھے۔ درعا میں یادودہ چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والے ریاض احمد الحسن کو شہید کر دیا گیا۔
اسرائیلی فوج اور جیش الحر کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 900 کے لگ بھگ فلسطینی مہاجرین کو شہید کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے تقریبا ایک ماہ سے یرموک کیمپ کا محاصرہ کر رکھاہے۔ کیمپ میں موجود افراد خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہیں۔ ”مرکز اطلاعات فلسطین” کے نمائندے نے بتایا کہ کیمپ میں بجلی بند کر دی گئی ہے۔ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز شامی فورسز اور جیش الحرکے درمیان جھڑپوں میں کیمپ پر تین میزائل داغے گئے۔
