• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سیکیورٹی ادارے حماس اور فتح کی صلح میں رکاوٹ ہیں: حماس رہ نما

جمعہ 22-06-2012
in فلسطین
0
plf hamas_leader1
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی منظم مذہبی اور سیاسی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت‘‘حماس’’ کے مرکزی رہ نما اور جماعت کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے رکن محمد الزعاریر نے کہا ہے کہ

مغربی کنارے میں حکمراں اتھارٹی کے بعض سیکیورٹی ادارے حماس اور الفتح کے درمیان مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے مغربی کنارے میں حماس اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرفتاریاں روز اول سے مفاہمت کی راہ میں ایک بڑا پتھر سمجھی جاتی رہی ہیں۔ کیونکہ ان کی وجہ سے قومی حکومت کے بارے میں جاری مذاکرات ہر بار تعطل کا شکار ہوئے۔

حماس رہ نما اور رکن قانون ساز کونسل محمد الزعاریر نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو مرکزا اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ حماس اور الفتح کی مرکزی قیادت نے قاہرہ میں مصری حکومت کی وساطت سے مفاہمت کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی تھی، تاہم مغربی کنارے میں رام اللہ اتھارٹی کے زیرکمانڈ سیکیورٹی ادارے مفاہمت کے پودے کو پروان نہیں چڑھنے دے رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں حماس رہ نما نے کہا کہ مغربی کنارے میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے سیکیورٹی فورسز کا اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون مفاہمت کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ مغربی کنارے میں حماس سے تعلق کے شبے میں پورے کے پورے خاندانوں کو پابند سلاسل رکھا جا رہا ہے، جس سے شہری سراپا احتجاج ہیں۔ اس سلسلے میں حماس نے آخری حد تک ضبط اور برداشت سے کام لیا ہے، لیکن یہ گرفتاریاں جاری رہیں تو مفاہمت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ الزعاریر نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھی اپیل کہ وہ مغربی کنارےمیں سیاسی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرانے کے لیے عباس ملیشیا اور رام اللہ اتھارٹی پر دباؤ ڈالیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.