• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سیکڑوں یہودیوں کا دھاوا، حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر کی بے حرمتی

منگل 28-08-2012
in فلسطین
0
plf hazrat yousuf grave
0
SHARES
0
VIEWS

یہودی آباد کار عرصے سے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں واقع مسلمانوں کے انتہائی مقدس مقام جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر مبارک کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں سیکڑوں یہودیوں نے ایک بار پھر مزار مبارک میں گھس کر موسیقی سے بھرپور تلمودی عبادات ادا کیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد کی موجودگی میں غاصب یہودیوں کے گروہ بسوں پر سوار ہوکر علاقے میں داخل ہوئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے مختلف قسم کا آٹو میٹک اسلحہ پکڑ رکھا تھا۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اس دوران فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے بھی غاصب یہودیوں کا پھرپور ساتھ دیا اور ان کی آمد سے قبل ہی علاقہ چھوڑ دیا۔ یاد رہے کہ غاصب آباد کار آکثر و بیشتر جلیل القدر پیغمبر کی قبر مبارک پر دھاوا بولتے رہتے ہیں اور یہاں پر رقص و سرور اور دیگر واہیات حرکتوں پر مشتمل رسومات کی ادائیگی کرتے ہیں۔ وہ پیغمبر جن کے قصے کو احسن القصص قرار دیا گیا اور جن کے تذکرے میں قرآن کی پوری ایک سورت نازل کی گئی، کے مزار کی بے حرمتی پر فلسطینیوں میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ غاصب یہودیوں کو مزار میں داخل ہونے سے روکنے کی کوششوں کے دوران اب تک متعدد فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.