• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 10 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سولہ سالہ فلسطینی بچی اشرقت قطنانی کو کل اتوارکی شام سپردک خاک کردیا

پیر 04-01-2016
in فلسطین
0
Palestinian girl
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایک ماہ قبل فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوج کی وحشیانہ دہشت گردی کے نتیجے میں شہید کی گئی 16 سالہ بچی اشرقت قطنانی کو کل اتوارکی شام سپردک خاک کردیا گیا۔ شہیدہ کا جسد خاکی جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے اس کے ورثاء کےحوالے کیا تھا۔ دوسری جانب انسانی حقوق کے مندبین اور شہیدہ کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ اشرقت قطنانی کو شہید کرنے کے لیے صہیونی درندوں نے M16 مشین گن اور پستول سے 9 گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں اس کا نازک جسم چھلنی بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے نابلس شہر میں قائم ایک میڈیکل سینٹر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اشرقت قطنانی کے پوسٹمارٹم کے دوران پتا چلا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے ننھی فلسطینی بچی کے نرم ونازک جسم میں نہایت قریب سے نو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے تھے۔

پوسٹ مارٹم کرنے والے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی جانب سے اشرقت کی دونوں ٹانگوں، پیٹ، دل، گردوں اور کلیجے کے مقامات پر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں اس کا جسم چھلنی ہوگیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی بچی کو شہید کرنے کے لیے اسرائیلی فوجیوں نے ایم 16 نامی مشین گن اور پستول سے گولیاں ماریں۔ جب وہ زمین پر گرگئی تو اس کی کمر میں نہایت قریب سے گولیاں پیوست کی گئی تھیں۔

درایں اثناء شہیدہ اشرقت قطنانی کو کل اتوار کے روز نابلس شہر میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ننھی شہیدہ کے نماز جنازہ میں شرکت کے لیے پورا شہر امڈ آیا۔ جنازے کے موقع پر رقت آمیز مناظر تھے۔

خیال رہے کہ اشرقت قطنانی کو صہیونی فوجیوں نے 22 نومبر کو نابلس میں حوارہ فوجی چوکی کے قریب گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ صہیونی فوجیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اشرقت نے فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی تاہم قابض فوج اپنے اس دعوے کو ثابت نہیں کرسکی۔ قابض فوجیوں نے شہید کی گئی فلسطینی بچی کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا تھا جسے جمعہ کی شام اس کے لواحقین کےحوالے کیا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineسولہ سالہ فلسطینی بچی اشرقت قطنانی کو کل اتوارکی شام سپردک خاک کردیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.