• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سوئٹرزلینڈ میں جنگی جرائم بے نقاب کرنے پر اسرائیل چراغ پا

جمعرات 04-06-2015
in فلسطین
0
plf switzerland
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے سوئٹرزلینڈ کی حکومت سے زیورخ میں صہیونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف منظم جنگی جرائم کوبے نقاب کرنے کے لیے نمائش کا اہتمام کرنے پر باضابطہ احتجاج کیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار”ہارٹز” کے مطابق حال ہی میں سوئٹرزلینڈ کے شہرزیورخ میں انسانی حقوق کی تنظیم” Break Silence "[خاموشی توڑیے] نے ایک نمائش کا اہتمام کیا تھا جس میں اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کو بے نقاب کیا گیا تھا۔ تصویری نمائش میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے دلخراش مناظر دکھائے گئے تھے اور اسے مقامی ذرائع ابلاغ نے بھی غیرمعمولی کوریج دی تھی۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق سوئٹرزلینڈ میں متعین اسرائیلی سفیر یغئال کازفی نے سوئس وزارت کارجہ کے مشرق وسطیٰ شعبے کے انچارج سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور زیورخ میں منعقدہ نمائش پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اسرائیلی سفیر نے مطالبہ کیا کہ زیورخ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کو بے نقاب کرنے والی تنظم کے اثاثوں پرپابندی عاید کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو زیورخ میں منعقدہ ایک متنازعہ نمائش پر افسوس اور تشویش ہے۔ سوئس حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی متنازعہ نمائش کے اہتمام اور اس کا انتظام کرنے والی تنظیموں پرپابندی عاید کرے۔

خیال رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیم”خاموشی توڑیے” نے رواں ماہ میں زیورخ میں اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے دوبارہ نمائش کا اعلان کیا ہے۔ نمائش میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام اور مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قابض فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے نمائش کی جائے گی۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.