• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سلفیت: دہرے حملے میں زخمی یہودی ربی واصل جہنم

منگل 19-03-2019
in فلسطین
0
سلفیت:  دہرے حملے میں زخمی یہودی ربی واصل جہنم
0
SHARES
0
VIEWS

سلفیت (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں اتوار کے روز ’’ارئیل‘‘ صیہونی کالونی کےقریب ایک فلسطینی کے دہرے حملے میں زخمی ہونے والا یہودی ربی اسپتال میں ہلاک ہوگیا، جس کے بعد اتوار کے روز کی گئی کارروائی میں ہلاک ہونے والے صیہونی آباد کاروں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو فلسطینی مزاحمت کار کے چاقو اور فائرنگ سے کیے گئے حملے میں زخمی ہونے والا تیسرا یہودی بھی ہلاک ہوگیا۔

عبرانی ویب سائیٹ ’’0404‘‘ کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل زخمی ہونے والا یہودی ربی ’’اخیعاد انتعز‘‘ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ 47 سالہ  صیہونی آبادکار عتیلی صیہونی کالونی کا رہائشی تھا جسے ارئیل کالونی کے چوک میں ایک فلسطینی شہری نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز شمالی شہر سلفیت کے رہائشی ایک انیس سالہ فلسطینی نے چاقو کے وار اور فائرنگ کرکے دو صیہونیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک یہودی ربی تھا جو کل سوموار کو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ فلسطینی نوجوان کامیاب مزاحمتی کارروائی کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگیا تھا۔ اسرائیلی فوج اور اس کی تلاش کے لیے غرب اردن کے شہروں میں چھاپے مار رہی ہے۔

Tags: آباد کاراسپتالچاقوچھاپےربیسلفیتصیہونیغرب اردنفائرنگفلسطینکالونیمزاحمتیہودی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.