
اور اس کی بے حرمتی سے نہ صرف دنیا کے امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہوں گے بلکہ عالمی سطح پر اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے- عرب لیگ نے کہا ہے کہ اس واقعہ کی ذمہ داری قابض اسرائیلی انتظامیہ پرعائد ہوتی ہے جو عالمی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہی ہے-عرب لیگ نے مسجد اقصی سے اسرائیلی فوج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا ہے- ادھر قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی جنونیوں کے راستے میں آنے والے 30 فلسطینیوں کو زخمی کرنے کے بعد وہاں پر کرفیو نافذ کر دیا ہے- تصادم اس وقت ہوا جب فلسطینی شہری مسجد اقصی کی بے حرمتی کے خلاف ٹائر جلا کر احتجاج کر رہے تھے- دریں اثناء فلسطین میں وسیع پیمانے پر ہونے والے احتجاج کے پیش نظر اسرائیلی پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے-
