• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سفلیت: اسرائیلی فیکٹریوں کے فاضل مواد سے انسانی اور حیوان زندگی تباہی سے دوچار

پیر 11-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0968
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے شمالی شہر سلفیت میں قائم اسرائیل کے دسیوں کارخانوں سے نکلےوالے دھوئیں، آلودہ پانی اور دیگر فاضل سیاد مواد نے مقامی فلسطینی انسانی، حیوانی اور نباتاتی زندگی پر گہرے منفی اثرات مرتب کرنا شروع کیے ہیں۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھی سلفیت میں اسرائیلی صنعتی کارخانوں سے نکلنے والے زہریلے مواد سے ماحولیات کی تباہی پر سخت احتجاج کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی فلسطینی تجزیہ نگار ڈاکٹر خالد المعالی نے اپنے ایک مضمون میں خبردار کیا ہے کہ سلفیت میں قائم اسرائیل کی چار اہم صنعتی کالونیاں ارئیل ، برکان، ایلی زھاف اور عمونئل میں قائم سیکڑوں کارخانوں سے نکلنے والا فاضل مواد سلفیت شہر اور اس کے آس پاس کی وادیوں میں تیزی کے ساتھ سرائیت کررہا ہے۔ اس فاضل مواد سے نہ صرف انسانی زندگی براہ راست متاثر ہورہی ہے بلکہ حیوانی اور نباتاتی زندگی بھی براہ راست تباہی سے دوچار ہے۔

ڈاکٹر المعالی کا کہنا ہے کہ زہریلے فاضلے مواد سے پھیلنے والی بدبو اور زہرسے مقامی فلسطینی آبادی میں ٹی بی اور کینسر جیسے امراض پھیلنے لگے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سفلیت میں قائم اسرائیل کی صنعتی کالونیاں مقامی فلسطینی آبادی کے لیے تباہی کا سامان مہیا کررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان صہیونی کارخانوں میں بھاری دھاتوں کو پگھلانے بالخصوص سیسے، کرومیم دھات، شیشہ سازی، چمڑا رنگنے اور چمڑے سے مختلف مصنوعات کی تیاری، پلاسٹک کا سامان اور الیکٹرانکس آلات تیار کیے جاتے ہیں اور ان کی فیکٹریوں سے نکلنے والا فاضل مواد مقامی فلسطینی شہری آبادی، حیوانی اور نباتی زندگی پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineسفلیت: اسرائیلی فیکٹریوں کے فاضل مواد سے انسانی اور حیوان زندگی تباہی سے دوچار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.