سعودی عرب کی حکومت اور خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے فلسطینی شہداء کے خاندانوں کے ایک ہزار افراد کو خصوصی طور پر حج کی دعوت دی گئی۔
خصوصی حج پر آنے والے فلسطینیوں کے تمام اخراجات ریاض حکومت اٹھائے گی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں مستعفی حکومت کے وزیر برائے مذہبی امور محمود الھباش نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے سعودی عرب کی حکومت کو درخواست دی تھی کہ فلسطینی شہداء کے اہل خانہ کو حج کی سہولت کی فراہمی سے متعلق اپنے وعدے پورے کرے۔ اس پر ریاض حکومت کی طرف سے ہماری درخواست کے مطابق 500 افراد غزہ کی پٹی اور 500 مقبوضہ مغربی کنارے سے سعودی عرب کی خصوصی دعوت پر فریضہ حج ادا کریں گے۔
فلسطینی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے انہیں مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ ایک ہزار فلسطینیوں کو خصوصی حج کوٹے کے تحت مدد کرنے کو تیار ہیں۔ ریاض حکومت نے رام اللہ کو عازمین حج کی تمام تفصیلات جلد از جلد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
فلسطینی وزیر محمود عباس نے ایک ہزار فلسطینیوں کو مفت حج کرانے کا وعدہ کرنے پر خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز، وزیراعظم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اور دیگر تمام سعودی حکام کو پوری فلسطینی قوم کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین