فلسطینی پارلیمان کے تبدیلی و اصلاح بلاک کے رکن مشیر مصری کا کہنا ہے صحرائے سینا میں مصری فوجیوں پر ہونے والے افسوسناک حملہ غزہ اور مصر میں بد امنی پھیلانے اور دونوں کے تعلقات میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش تھی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ کے مغربی علاقے بیسان میں یونیورسٹی سطح کے اسلامک بلاک کے سٹوڈنٹس کے ساتھ ایک سیاسی ملاقات کے دوران کیا۔ تقریب کے دوران سیکڑوں کی تعداد میں طلبہ شریک تھے۔
فلسطین کے معروف رہنما مشیر مصری میں اسلامی پروگرام کو ناکام بنانے اور اس کے غزہ کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کیلے مکروفریب اور سازشوں سے کام لیا جارہا ہے۔ دشمنوں چاہتے ہیں کہ مصر فلسطینی حکومت کے ساتھ کیے گئے اپنے معاہدے توڑ ڈالے تاہم اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات متاثر نہیں ہونگے۔
