• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سال 2018ء کے دوران عباس ملیشیا انسانی حقوق کی ہزاروں پامالیوں کی مرتکب

بدھ 09-01-2019
in فلسطین
0
سال  2018ء کے دوران عباس ملیشیا انسانی حقوق کی ہزاروں پامالیوں کی مرتکب
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں سیاسی کارکنوں کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا غرب اردن میں مسلسل انسانی حقوق کی پامالیوں کی مرتکب ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2018ء کے دوران عباس ملیشیا غرب اردن میں انسانی حقوق کی 4039 انسانی حقوق کی پامالیوں کی مرتکب ہوئی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2018ء کے دوران عباس ملیشیا کی جانب سے فلسطینی پارلیمنٹ کے ارکان کو بھی حراست میں لیا گیا اور انہیں زدو کوب کیا گیا۔

عباس ملیشیا کی طرف سے فلسطینی اسیران کے الائونس بند کیے۔ اظہار رائے پر قدغنیں لگائی گئیں اور خلاف دستور اقدامات کرتے ہوئے ملازمین کو سیاسی بنیادوں پر ان کی ملازمتوں سے نکالا گیا، فلسطینی اتھارٹی نے ایک نام نہاد سوشل سیکیورٹی قانون کی منظوری کے ذریعے نجی اور سرکاری ملازمین کے معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔

عباس ملیشیا کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو زدو کوب کیا گیا۔ 1251 سیاسی کارکن حراست میں لیے گئے۔ 949 کو توہین آمیز طریقے سے طلب کیا گیا۔ 721 کو قید خانوں میں مسلسل بند ہیں۔ عباس ملیشیا نے 401 بار چھاپے مارے، 204 شہری آزادیوں کے کچلنے کے واقعات رونما ہوئے اور شہریوں کی 83 املاک پر قبضہ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کا اسرائیل کے ساتھ مسلسل تعاون بھی جاری رہا۔ عباس ملیشیا نے صیہونی فوج پرفلسطینیوں کے 23 مزاحمتی ناکام بنائے۔ حراست میں لیے گئے 49 فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال کی جب کہ دوران حراست 35 اسیران کو غیرانسانی سلوک اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Tags: اسرائیلاسیرانپارلیمنٹحراستصحافیعباس ملیشیاغرب اردنفلسطینمعاشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.