• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

روز ہمارے فوجی مر رہے ہیں، اسرائیلی فوج غزہ میں ناکام ہوگئی،صیہونی میڈیا 

اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم" کی عسکری امور کی نمائندہ نے کہا کہ "غزہ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار ناقابلِ برداشت ہو چکے ہیں۔"

پیر 13-01-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: دوہفتوں کے دوران 17اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی 
0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں فوج کی جنگی حکمت عملی ناکام ہوچکی ہے، روزانہ ہمارے فوجی مارے جارہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کی غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جنگی پالیسی پر شدید تنقید حکمت عملی تبدیل کرنے پر زور۔

صیہونی ریاست کے میڈیا نے اسرائیل کی غزہ میں جنگی حکمت عملی اور پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں بار بار داخل ہونے اور نکلنے کی حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حکمت عملی کی وجہ سے حماس کو موقع ملتا ہے کہ وہ موت کے جال بچھائے اور اس جال میں آکر ہمارے فوجی مارے جاتے ہیں۔

حالیہ واقعات کے بعد، جس میں غزہ کے علاقے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، اسرائیلی چینل "14” کے عسکری امور کے تجزیہ کار نے کہا کہ "چیف آف اسٹاف کا طریقہ ناکام ہو گیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا: "جب تک چیف آف اسٹاف یہ نہیں سمجھتے کہ غزہ میں جنگ کا واحد راستہ زمین پر مکمل کنٹرول ہے، بار بار داخل ہونے اور نکلنے کی پالیسی جاری رہے گی، اور نتائج نہیں بدلیں گے۔ حماس ہماری حکمت عملی کو موت کے جال بچھانے کے لیے استعمال کرتی ہے، اور یہی نتیجہ ہے۔”

اسی طرح، اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم” کی عسکری امور کی نمائندہ نے کہا کہ "غزہ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار ناقابلِ برداشت ہو چکے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ بیت حانون میں پیش آنے والے واقعے میں "ناحل بریگیڈ کے 4 فوجی ہلاک ہوئے، اور گزشتہ ہفتے کے دوران 10 فوجی مارے گئے، جبکہ گزشتہ تین مہینوں میں 50 اور زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک 400 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ناقابلِ برداشت ہیں۔”

گزشتہ روز ہفتہ کو، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے غزہ میں 4 فوجیوں کی ہلاکت اور 30 کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، زخمیوں میں سے 11 کی حالت تشویشناک اور نازک ہے۔

Tags: اسرائیلیحکمت عملیصیہونیغزہفلسطینیہلاک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.