فلسطینی شہرغزہ کی پٹی اور مصرکے درمیان واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کی بندش کے باعث ایک نومولود فلسطینی بچہ محمد عادل المشہراوی راستے میں دم توڑ گیا۔
فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق بچہ ایک روز قبل رفح کراسنگ پوائنٹ پر مصر کی جانب پیدا ہوا تھا۔ اس دوران زچہ اور بچہ دونوں سخت تکلیف میں مبتلا رہے۔ مصری حکام کو صورت حال کی سنگینی کے بارے میں متعدد مرتبہ مطلع بھی کیا گیا مگر انہوں نے کوئی توجہ نہ دی۔ بالآخر بچہ فوری طبی امداد نہ ملنے کے باعث دم توڑ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نومولود کی ماں ایمان المشہراوی اردن سے مصرکے راستے غزہ میں اپنے گھرآنا چاہتی تھی، لیکن اسے مصری حکام کی جانب سے دیگر سیکڑوں شہریوں کے ہمراہ سرحد کی دوسری جانب ہی روک رکھا تھا۔ رات وہ کراسنگ پواؤنٹ کے کیفی ٹیریا میں گذارنے پر مجبور تھی اور وہیں پر اس نے بچے کو بھی جنم دیا۔ میڈیکل ذرائع کے مطابق خاتون کی زچگی کے وقت اس کی دیکھ بحال کرنے والا بھی کوئی نہ تھا، جس کے باعث اس کا بچہ روبہ صحت نہ ہوسکا اور چوبیس گھنٹے کے اندر اندر انتقال کرگیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایمان مشہراوی کےعزیزو اقارب رفح بارڈر پرغزہ کی جانب اس کا انتظار کرتے رہے لیکن مصری حکام کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں ایسا نہ ہوسکا۔ اس پر نومود بچےکے موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مصری حکام سے سرحدی پھاٹک بند رکھنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
