اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل”وللا” نے عسکری ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ اشکول کے مقام پر داغا گیا ہے۔ راکٹ حملے کے بعد فوج کی جانب سے خطرے کے الارم بھی بجائے گئے ہیں۔ تاہم راکٹ حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
اسرائیلی فوجی ترجمان نے الزام عاید کیا ہے کہ راکٹ حملہ غزہ کی پٹی میں حماس کے عسکری ونگ القسام کی جانب سے کیا ہے۔ قابض فوج کے جنگی طیارے نے غزہ کی پٹی میں القسام کے ایک مرکز پربمباری کی ہے تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ صہیونی فوجیوں کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں طیاروں سے بمباری راکٹ حملے کا جواب ہے۔ فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے اسرائیلی فوج کی بمباری کی تصدیق کی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بمباری سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
