(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے نوجوان فلسطینیوں کو تلاشی کے بہانے گھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنا یا، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور دھات میں لپٹی ربڑکی گولیوں کے فائر کیے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے شہر راملہ کے علاقےمسیون میں صبح کے وقت قابض صہیونی فوج نے دھاوا بول کر پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے درجنوں فلسطینی نوجوانوں کو تلاشی کے بہانےگھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔
اس دوران صہیونی فوجیوں نے روائتی توڑ پھوڑ کر تے ہوئےمقامی آبادی کی املاک کو نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
صہیونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیوں کے فائر کیے جس کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں نےصہیونی فوج پر پتھراؤ کیا اور شیشے کے بنے مولتوف کاک ٹیل پھینکے ، تاہم صہیونی فوجی دستوں نے علاقے میں موجودقانون سازادارے اور وزیر اعظم کے دفتر کے باہرحفاظتی پیش فوجی تعینات کردیے ۔