(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج بلڈوزر کے ہمراہ قصبے میں پہنچی اور بغیر کسی اجازت نامے کے گھر کے مالکان کو جگہ سے بے دخل کرتے ہوئے زیر تعمیرمکان کو مسمار کردیا۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ روزصہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کےمغربی کنارے رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبے بیت سیرا میں زیر تعمیر ایک مکان کو منہدم کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی بلدیہ نے 3ماہ قبل اسماعیل انگوی کے زیر تعمیر مکان کوغیر قانونی قرار دیکر مسمار کرنےکا نوٹس جاری کیا تھا جس کے بعد اسماعیل انگوی نےصہیونی بلدیاتی ادارے میں مکان کےقانونی کاغذات جمع کرائےاور مکان کی تعمیرمکمل کرنی شروع کردی تاہم گزشتہ روز صہیونی فوج نے بغیر کسی اجازت نامے کے مکان کے مالکان کو زیر تعمیر گھرسے بےدخل کرتے ہوئےگھرکو منہدم کردیا ۔
خیال رہے کہ صہیونی بلدیہ کی جانب سے مغربی کنارے اور بیت المقدس کے علاقوں میں گھروں کو مسمار کرنے کی رفتار تیزکر دی گئی ہےجس کا مقصد فلسطینی دیہاتوں اور قصبوں سے نکال کر یہودیوں کو بسانا ہے۔