(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رام اللہ میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم،5 فلسطینی شدید زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع سے حاصل تفصیلات کے مطابق آج صبح رام اللہ میں دیار بزیہ نامی قصبے میں دو گاڑیوں کے بیچ خوفناک تصادم ہوا جس میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے،جن کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سول ڈیفیس کے اہلکار کےمطابق ریسکیو ٹیم فورا موقع پرپہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،بر وقت امدادی کارروائی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔