• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رام اللہ اتھارٹی غزہ کی ناکہ بندی میں شریک ہے:فلسطینی پارلیمنٹ

جمعرات 04-06-2015
in فلسطین
0
plf parliment
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی پارلیمنٹ نے غزہ کی پٹی میں اپنے اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی غزہ کی معاشی ناکہ بندی میں برابر کی ذمہ دار ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ صدر محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی کے عوام کے فنڈز تک روک رکھے ہیں۔ بجٹ میں غزہ کی پٹی کے حصے کی رقم روکنا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائی میں حیل وحجت سے کام لینا غزہ کی ناکہ بندی میں شراکت کے مترادف ہے۔

غزہ میں منعقدہ پارلیمانی اجلاس میں پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کی جانب سے ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں سنہ 2014.2015 ء کے بجٹ کو سامنے رکھتے ہوئے غزہ کی پٹی کے حصے کی رقوم کی کٹوتی کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کے چیئرمین اور رکن پارلیمنٹ یحیٰ العبادسہ نے کہا کہ "صدر محمود عباس کی تمام مالیاتی اور اقتصادی پالیسیاں غزہ کی مخالفت پرمبنی ہوتی ہیں”۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر محمود عباس نے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی میں اضافے کی ترغیبات دینے میں بھی کوئی کسرنہیں چھوڑی۔ انہوں نے اپنے علاقائی بہی خواہ ممالک سے سفارش کی کہ وہ غزہ کی پٹی کو فنڈز فراہم نہ کریں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدرمحمود عباس نے غزہ کی پٹی میں جاری عمومی فائدے کے تمام منصوبے بند کرائے۔ حادثات میں جاں بحق اور زخمیوں کے لیے فنڈز ختم کرایا اور اب فلسطینی صدر کی ہدایت پر غزہ کی پٹی میں یتیموں اور بیوائوں کی کفالت کرنے والی تنظیموں کے اکائونٹس بھی بند کیے جا رہے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ العبادسہ کا کہنا تھا کہ صدر محمود عباس نے مصری حکومت کو بھی غزہ کی ناکہ بندی سخت کرنے کی سفارش کی اور قاہرہ کو رفح گذرگاہ کو بند رکھنے پر مجبور کیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.