• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دیوار فاصل مخالف فلسطینی ریلیوں پر صہیونی فوج کا حملہ، درجنوں زخمی

ہفتہ 24-08-2013
in فلسطین
0
plf 10 geraphian
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جمعہ کے روز اسرائیل کی جانب سے تعمیر کردہ نسلی امتیاز کی مظہر دیوارفاصل کے خلاف فلسطینی شہریوں کی پرامن احتجاجی ریلیوں کو کچلنے کے لیے قابض فوج نے طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں تین غیرملکی شہری اور ایک صحافی بھی ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نماز جمعہ کے بعد مقامی شہریوں نے مغربی کنارے کے شہروں معصرہ، بلعین، النبی الصالح اور کفرقدوم میں پرامن ریلیوں کا انعقاد کیا۔ قابض فوج اور صہیونی پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا، اشک آور گیس کے گولے پھینکے اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں، جن کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہرین کی ریلیوں میں کئی غیرملکی شہری بھی شامل تھے۔

"پی آئی سی” کے نامہ نگارکے مطابق النبی صالح کالونی میں فلسطینی شہریوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران قابض فوجیوں نے زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں تین غیرملکی شہری اور ایک مقامی صحافی بھی زخمی ہوا ہے۔ رام اللہ میں میڈیکل ذرائع کےمطابق جمعہ کے روز پرامن مظاہروں پر طاقت کے استعمال کے بعد درجنوں افراد کو اسپتالوں میں شدید زخمی حالت میں لایا گیا ہے۔ زیادہ تر افراد آنسو گیس کے شیل لگنے سے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

درایں اثناء انسانی حقوق کی تنظیموں نے صہیونی فوج کے ہاتھوں پرامن ریلیوں پر طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ رام اللہ اور اس کے مضافات میں جمعہ کے روز تمام ریلیوں میں شریک افراد کے ہاتھوں میں صرف فلسطینی پرچم، بینرز اور کتبے تھے لیکن صہیونی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کفر قدوم کے مقام پر صہیونی فوج کی جارحیت کے باوجود مظاہرین نے اپنی ریلی جاری رکھی۔ مظاہرین کو روکنے کے لیے صہیونی فوج نے بعد ازاں آنسو گیس کے شیلوں کی بارش کر دی، جس کے نتیجے میں دسیوں افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل نے اپنی یہودی کالونیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے جگہ جگہ دیوار فاصل تعمیر رکھی ہے۔ نسلی امتیاز کا مظہر یہ دیوار فلسطینیوں کے خلاف ایک ظالمانہ ہتھکنڈہ ہے جس نے فلسطینیوں کا عرصہ حیات بھی تنگ کر دیا ہے۔ مقامی آبادی اسی ظلم کے خلاف کئی سال سے صہیونی ریاست کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور ہر جمعہ کو دیوار فاصل گرانے کے حق میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.