اسرائیل کے سرکاری ریڈیونے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال میں قائم ایک فوجی چوکی سے گذرتے ہوئے ایک فلسطینی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے
جس کے قبضے سے مشتبہ پیکٹ اور دھماکہ خیز مواد لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ ایک فلسطینی شہری کو ‘‘حشمونائیم’’ گذرگاہ سے اس وقت حراست میں لیا گیا۔ محروس فلسطینی کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد سے بھرے چار پائپ بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ صہیونی فوج نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آیا یہ دھماکہ خیز مواد کہاں سے آیا تھا اور اس کی اگلی منزل کہاں تھی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
