اسرائیلی حکومت کے دو وزراء نے مقبوضہ بیت المقدس میں قبلہ اول مسجد اقصی کی جنوبی کالونی ’سلوان‘ کا دورہ کیا ہے جس سے اہالیان القدس میں شدید اضطراب پھیل گیا ہے۔
اتوار کے روز القدس میں آنے والے وزیر تعلیم جدعون ساعر اور وزیر ثقافت لیمور لفنات کو بھرپور اسرائیلی سکیورٹی حاصل تھی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اس دورے کے دوران دونوں وزراءوادی حلوہ کے علاقے میں نام نہاد ’باغ داؤد‘ نامی یہودی بستی بھی گئے۔ ذرائع کےمطابق صہیونی وزراء کی آمد پر مشرقی القدس کے شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
مقامی افراد نے بتایا کہ کشیدہ حالات کے پیش نظر اسرائیلی وزراء نے دیگر متعدد یہودی بستیوں کے دورے کا اپنا پروگرام منسوخ کر دیا۔