اسرائیلی وزارت داخلہ نے فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے ایک لاکھ نئے گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ فلسطین کو یہودیانے کے اس منصوبے پر عمل اگلے دس سال کے دوران ہو گا۔
پارلیمانی پارٹی شاس سے تعلق رکھنے والے وزیرداخلہ ایلی شائے نے یہ بیان منگل کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ہاؤسنگ کمیٹی کے ایک اجلاس میں دیا۔
ایلی شائے کا کہنا تھا ’’اگلےعشرے کے دوران یہودی آبادکاری کے پروجیکٹ کے تحت ہم اسرائیل میں ایک لاکھ رہائشی یونٹس تعمیر کریں گے‘‘
ایلی شائے نے بتایا کہ یہ منصوبہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے حالیہ رہائشی بحران حل کرنے کے اقدامات کے ضمن میں بنایا گیا ہے۔