• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

خیرپور، مرکزی القدس کمیٹی کے تحت عالمی یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ قصر حسینی سے آزادی بیت المقدس ریلی نکالی گئی

جمعہ 10-07-2015
in فلسطین
0
plf kherpur
0
SHARES
1
VIEWS

خیرپور میں مرکزی القدس کمیٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ قصر حسینی سے آزادی بیت المقدس ریلی نکالی گئی جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی چھتری چوک پر اختتام پزیر ہوئی، ریلی میں شیعہ علماء کونسل، شیعہ رابطہ کونسل، اصغریہ آرگنائزیشن، پیام ولایت فاؤنڈیشن، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، مجلس وحدت مسلمین، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اسلامک ایمپلائز اور دیگر تنظیموں نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ سید اسد اقبال زیدی، مولانا سید محسن نقوی، سید ساجد حسین زیدی، سید امتیاز شاہ، سید جمن شاہ، امداد خمیسانی اور دیگر کررہے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ گزشتہ 65 سالوں سے بیت المقدس ایک ظالم جابر اور غاصب ریاست اسرائیل کے زیر تسلط ہے جسے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے غیر قانونی اور غاصب ریاست قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے ذریعے فلسطینی عوام کو حیوانوں کی طرح ذبح کیا جارہا ہے اور معصوم بچوں کو گولیوں بلکہ میزائلوں سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہر وہ شخص جو خدا تعالیٰ پر یقین رکھتا ہے اور بیت المقدس کو قبلہ اول جانتا ہے اس کا قرآنی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ قبلہ اول کو اسرائیلی پنجوں سے آزاد کرانے کیلئے کوشش کرے، یوم القدس منانے کا مقصد امت مسلمہ کو بیدار اور منظم کرنا ہے تاکہ وہ قبلہ اول کی آزادی، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے مضبوط اور متحد آواز اٹھانا ہے، ریلی کے اختتام میں شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے پرچم نذر آتش کئے۔ ریلی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.