ترکی کے وزیراعظم احمد داود اوگلو نے کہا کہ ہے کہ ہمارے لیے خانہ کعبہ شریف اور مسجد اقصیٰ کے تقدس میں بال برابر فرق نہیں۔ ہم بیت اللہ کے خادم ہیں اور اس کی خاک بھی ہمارے لیے مقدس ترین ہے۔ اسی طرح مسجد اقصیٰ بھی ہمارے لیے مقدس ترین ہے۔ ہم اپنے قبلہ اول کو کسی صورت میں نقصان نہیں پہنچنیں دیں گے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترک وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں زیرزمین میٹرو ٹرین سروس کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ یہ میٹرو منصوبہ استبول میں ’’آق سرائے‘‘ سے ’’ینی قابی‘‘ کے مقام تک بنایا جائے گا۔ اس موقع پرداود اوگلو کا کہنا تھا کہ بیت المقدس شہر ہر دور میں ہماری آنکھوں کا نور رہا ہے۔ اس کا ایک خاکہ ستنبول میں تاریخی نوادرات کے طور پر محفوظ ہے۔ دنیا کی کوئی قوت ہمیں بیت المقدس سے اور بیت المقدس کو ہم سے جدا نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ 400 سال پہلے بیت المقدس استنبول کی سرزمین کا حصہ تھا۔ تب بیت المقدس کے تمام باشندے، مسلمان، عیسائی اور یہودی پرامن طریقے سے اپنی اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کرتے تھے اور کسی کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں تھا۔ آج مسلمانوں کو ان کے مقدس مقام مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے اور عبادت کرنے سے روکا جا رہا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین