• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

خالد مشعل کے کل اتوار کے دورہ اردن کی تیاریاں مکمل

ہفتہ 28-01-2012
in فلسطین
0
plf urdan_visit
0
SHARES
0
VIEWS

plf urdan_visit

فلسطین کی منظم مذہبی اور سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن محمد نزال کی سربراہی میں قطر پہنچ گیا ہے۔

 

حماس کا یہ وفد تنظیم کے سیاسی شعبے کے صدر خالد مشعل کے کل اتوار کے دورہ اردن کی تیاریاں مکمل کرنے کے بعد دوحہ آیا ہے۔
خالد مشعل کل اتوار کو قطر کے ولی عہد شہزادہ تمیم بن محمد آل ثانی کےہمراہ عمان پہنچیں گے جہاں ان کے اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ تفصیلی مذاکرات ہوں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے رہ نما محمد نزال کے ہمراہ وفد کل جمعہ کو اردن سے دوحہ روانہ ہوا، جو اتوار کے روز قطری ولی عہد اورخالد مشعل کے ہمراہ دوبارہ اردن واپس ائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن محمد نزال نے اردن میں خالد مشعل کی آمد سے قبل ان کے دورے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور خالد مشعل کی حکومتی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کا شیڈول بھی فائنل کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مشعل کےدورہ اردن کے حوالے سے خود اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم بھی ذاتی طور پر دلچسپی رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رہ نما خالد مشعل اتوارکو عمان کے مقامی وقت کے مطابق دن دس سے گیارہ بجےکے درمیان ایک خصوصی طیارے کے ذریعے قطر سے عمان پہنچیں گے جبکہ حماس کا ایک دوسراوفد دمشق سے اسی روز اردن آئے گا۔
خیال رہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت کی جلا وطن قیادت نے شام کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنایا تھا تاہم وہاں پر جاری بدامنی کے باعث یہ خبریں آر ہی ہیں کہ حماس اپنا دمشق کا دفتر کسی دوسرے عرب ملک منتقل کرنا چاہتی ہے۔ تاہم حماس نے فی الحال اس قسم کی کسی خبر کی تصدیق نہیں کی، تاہم حماس کی قیادت کےاردن کے ساتھ رابطوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ حماس اور اردن کے درمیان تعلقات کی بہتری میں قطر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.