مرکز اطلاعات فلسطین کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل پرسوں انتیس جنوری بروز اتوار اردن کے دورے پر آئیں گے
اور اسی روز اردنی فرمارنروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حماس رہ نما کے دورہ اردن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ذرائع نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فلسطین انفارمیشن سینٹرکو بتایا کہ خالد مشعل کےدورہ اردن میں قطر کے ولی عہد شہزادہ تمیم بن حمد آل ثانی بھی ہمراہ ہوں گے۔دونوں رہ نما دوحہ سے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے عمان کے مقامی وقت کے مطابق اتوارکو صبح دس بجے پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مشعل کے دورہ اردن کے حوالے سے ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران خالدمشعل اردنی وزیراعظم ،انٹیلی جنس ڈائریکٹر اور دیگرعوامی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

