ملاک الخطیب فلسطین کے ان 214 بچوں میں شامل ہے جنہیں سنہ 2014ء میں حراست میں لیا گیا اور وہ اب تک پابند سلاسل ہیں۔ اس کے ہم عمر مزید تین فلسطینی بچے بھی اسرائیلی جیلوں میں قید وبند کی صعوبتیں اٹھا رہے ہیں۔ سنہ 2014ء میں مجموعی طور پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے 1800 کم عمر بچوں کو حراست میں لیا اور انہیں سزائیں دی تھیں۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنین الزعبی نے بتایا کہ ملاک ھشارون جیل میں سیاہ رنگ کے اسپورٹس یونیفارم میں خوش باش تھی۔ اس کی صحت بھی ٹھیک ہے اور وہ نہایت پرعزم دکھائی دے رہی تھی۔ تاہم جیل میں ڈالے جانے سے اپنی تعلیم اور کھیل کود کے چھوٹ جانے سے رنجیدہ ضرور ہے۔
الزعبی کا کہنا تھا کہ فلسطین کی ننھی اسیرہ جیل میں ڈالے جانے کے بعد اپنی عمر سے زیادہ ہوشیار اور سمجھدار دکھائی دے رہی تھی۔ اسے اپنی قوم پر صہیونیوں کے مظالم کا بھی بہ خوبی ادراک اور شعور تھا۔ وہ اچھی طرح جانتی ہے کہ اسرائیلی فوج ان کے ہم وطنوں اور بچوں کے ساتھ کس طرح کے مظالم کررہی ہے اور اس کے مقاصد کیا ہیں۔
حنین الزعبی کا کہنا تھا کہ جب سے میں نے ملاک الخطیب کی گرفتاری اور جیل میں الے جانے کی خبریں سنیں تو مجھے اس سے ملنے کا شوق بڑھتا چلا گیا۔ میں نے الخطیب کے بارے میں اپنے ذہن میں جو خیالات جما رکھے تھے وہ ان خیالات سے زیادہ ذی شعور اور سمجھدار واقعی ہوئی ہے۔
الزعبی سے جب یہ پوچھا گیا کہ آیا ملاک الخطیب جیل میں جانے کے بعد سیاسی شعور میں بھی پختگی حاصل کرسکے گی تو انہوں نے کہا کہ ملاک نے اپنی پہلی گرفتاری اور اسری ہی سے بہت کچھ سیکھا لیا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ کم سن ہونے کے باوجود پہلے بھی فلسطینیوں کے حقوق کے حصول اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شریک رہی ہے اور آئندہ مزید بڑھ چڑھ کر احتجاجی مظاہروں میں حصہ لے گی۔
اس نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے شہریوں کا قتل عام، بیت المقدس میں یہودی دہشت گردوں کے ہاتھوں گذشتہ برس رمضان المبارک میں ابو خضیر نامی بچے کے اغواء کے بعد شہید کیے جانے جیسے ظالمانہ واقعات کو کسی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی ایک فوجی عدالت کی جانب سے حال ہی میں چودہ سالہ ملاک الخطیب کو دو ماہ قید اور 6000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس پر اسرائیل کے ایک فوجی پر سنگ باری کرنے اور یہودیوں پر حملے کے لیے چاقو اپنے پاس رکھنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
