• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حمود عباس۔ شاؤل موفاز ملاقات، فلسطین بھر میں احتجاج

ہفتہ 30-06-2012
in فلسطین
0
plf marches
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں جمعہ کے روز مغربی کنارے میں اسرائیل کی نسلی دیوار اور یہودی بستیوں کے خلاف ہونےوالے احتجاجی مظاہرے فلسطینی اتھارٹی کےخلاف احتجاج میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

جمعہ کے روز مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں مظاہرین نے صدر محمود عباس اور اسرائیل کے نائب وزیراعظم شاؤل موفاز کے درمیان رام اللہ میں کل اتوار کو ہونے والی ملاقات کے خلاف ریلیاں نکالیں۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ، الخلیل، قلقیلیہ، بیت لحم اور فلسطین کے دیگر شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں شہریوں نے صدر عباس سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی جنگی مجرم اور فلسطینیوں کے قاتل نائب وزیراعظم کا استقبال کرنے سے انکار کر دیں۔

عینی شاہدین کے مطابق رام اللہ کے قریب النبی صالح کے مقام پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران عین الماء کے مقام پر یہودی آباد بھی جمع تھے۔ اس موقع پر فلسطینی مظاہرین نے یہودی آباد کاروں کو وہاں سے مار بگایا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ‘‘شاؤل موفاز قاتل اور مجرم’’۔ فلسطینی صدر مجرم کا استقبال کرنے سے انکار کریں جیسے نعرے درج تھے۔ قابض صہیونی فوج نے النبی صالح میں فلسطینیوں کے احتجاجی جلوس پر اشک آور گیس کے گولےفائر کیے اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔صہیونی فوج کے تشدد کے باوجود فلسطینیوں کی احتجاجی یلی عین الماء تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی جہاں یہودیوں نے فلسطینیوں کی اراضی غصب کر دی تھی۔ فلسطینی مظاہرین نے انہیں وہاں سے نکال دیا۔

ادھربلعین اور نعلین کے مقامات پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کے تشدد سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے بھی درجنوں افراد بھی متاثر ہوئے۔ ادھر الخلیل اور وادی اردن میں بھی فلسطینیوں کے مظاہروں میں اسرائیل کے نائب وزیراعظم کے دورہ رام اللہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے فلسطینی صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی دشمن کو رام اللہ میں داخل ہونے پر گرفتاری کا حکم جاری کریں۔ الخلیل کے احتجاجی جلوس پر بھی صہیونی فوجیوں کے تشدد سے ایک انیس سالہ شہری زخمی ہو گیا جبکہ آنسو گیس کی شیل لگنے اور زہرآلود دھوئیں کے باعث کئی شہری دم گھٹنےسے متاثر ہوئے۔

مغربی کنارے میں ہفتہ وار احتجاج منظم کرنے والی مقامی رابطہ کمیٹیوں کا کہنا ہے کہ وہ آج ہفتے اور کل اتوار کو بھی رام اللہ اتھارٹی کےخلاف صہیونی نائب وزیراعظم کے استقبال کرنے پر احتجاج کریں گے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.