فلسطین کی منظم مذہبی اور سیاسی جماعت مرکزاطلاعات فلسطین کے پارلیمانی بلاک "اصلاح وتبدیلی” کےرکن اسماعیل اشقر سوئٹرزلینڈ کے شہرجنیوا میں پہنچے ہیں جہاں وہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے اراکین اور سوئس حکومت کے عہدیداروں سے بات چیت کریں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل اشقر اتوار کو جنیوا پہنچے۔ ریاض اشقر کا یہ دورہ حماس کے ایک دوسرے پارلیمانی وفد کے دو ماہ قبل جنیوا کے دورے کے بعد دوسرا دورہ ہے۔
قبل ازیں حماس کے تین اراکین قانون سازکونسل جنیوا کے دورے پرعالمی پارلیمنٹ کی دعوت پرآئےتھے، جہاں انہوں نے سوئس حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔ وہ دس دن تک سوئٹرزلینڈ اور دوسرے یورپی ملکوں میں دورے پر رہے۔
اطلاعات کے مطابق حماس کے رکن پارلیمنٹ اسماعیل اشقرنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ آج پیر کو اقوام متحدہ کی جنیوا میں قائم انسانی حقوق کونسل کےاجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ اپنے خطاب میں وہ فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاریوں کے موضوع اور فلسطین کی مجموعی صورت حال پربات کریںگے۔
خیال رہے کہ یورپی ممالک میں اسرائیل کی مخالفت کی وجہ سے حماس کو اچھی نظروں سے نہیں دیکھا جاتا تاہم جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے اجلاس میں حماس کو اپنا نقطہ نظرپیش کرنے کا موقع دینا اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

