• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حماس کی قیادت میں اختلاف کی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہے: بردویل

ہفتہ 03-03-2012
in فلسطین
0
plf bardawil
0
SHARES
0
VIEWS

plf bardawil

فلسطین کی منظم مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے پارلیمانی گروپ”اصلاح وتبدیلی” کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے جماعت کی قیادت میں اختلافات کی خبروں کی سختی سےتردید کی ہے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ حماس کی قیادت میں اختلافات کی افواہیں چھوڑنے والے قوم دشمن ہیں۔ حماس کی قیادت میں کسی قسم کا کوئی اختلاف ماضی میں تھا اور نہ ہی اب ہے۔ اس طرح کی تمام خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر بردویل کا کہنا تھا کہ لندن سے شائع ہونے والے اخبار”الحیاۃ” کی رپورٹ قطعی بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے جس میں حماس کی قیادت میں اختلافات کا جھوٹ باندھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں بعض خبریں تواتر کے ساتھ آ رہی ہیں کہ گذشتہ ماہ قطرمیں حماس کےسیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور محمود عباس کے درمیان ہونے والے معاہدے پر حماس کی دیگرقیادت متفق نہیں بالخصوص حماس کی اندرون ملک قیادت صدر محمود عباس کو نگراں وزیراعظم کاعہدہ دینے کی حامی نہیں۔
حماس کے لیڈر نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی افواہیں دشمن کی کارستانی اور حماس کو بدنام کرنے کی سازش ہیں۔
ایک سوال کےجواب میں ڈاکٹربردیل کا کہنا تھا کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی جانب نئی ٹرم کے لیے جماعت کے سیاسی شعبے کی سربراہی سنبھالنے سے انکار ان کی ذاتی رائے ہے۔ حماس کی اندرون ملک اور بیرون ملک قیادت خالد مشعل ہی کو تنظیم کے سیاسی معاملات کا نگراں سمجھتی ہے۔
عرب ممالک میں جاری انقلابات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ عرب بہاریہ صرف ان ملکوں کی اقوام کی کامیابی نہیں بلکہ فلسطینیوں کی فتح ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.