(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین پر قابص صیہونی ریاست کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے صحرائے النقب سے 36 ہزار فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے اسرائیلی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حماس کے شعبہ امور پناہ گزین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صحرائے النقب سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے جس کی مذمت کی جاتی ہے۔غیرقانونی صیہونی ریاست نے فلسطینی قوم پر ان کے ملک میں عرصہ حیات تنگ کر دہا ہے۔
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ‘مرکز برائے العدالہ’ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی پلاننگ اینڈ بلڈنگ کمیٹی نے صحرائے النقب سیٹلمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ پیش کردہ اس منصوبے پر غور کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ صحرائے النقب میں آبادقریب دوسو بستیوں قصبوں اور گاؤ ں جن میں 40ہزار سے زائد فلسطینیوں کو وہاں سے بے دخل کرنا ہے۔