تحریک حماس نے منگل کے روز لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
حماس نے ایک بیان میں لبنان میں ہنگامہ آرائی سے گریز کرنے، اختلافات مسترد کرنے اور معاشرتی امن کو قائم رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تحریک کا کہنا تھا کہ آپس میں ہنگامہ آرائی کرنے سے صرف اور صرف صیہونی دشمن کا فائدہ ہوگا۔ تحریک نے لبنان میں اتحاد کا مطالبہ کیا اور تقسیم کو مسترد کرنے کا کہا۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافاتی علاقے بئر العبد میں اسلامی تعاون سنٹر کے قریب ایک گیراج میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
