(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطینی وزیر اعظم نے حماس اور الفتح کے درمیان انتخابات میں ہونے والی مفاہمت پر مسرت کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ اتفاق حوصلہ افزاء ہے۔
ترکی کے شہر انقرہ میں فلسطینی صدر محمود عباس کی درخواست پر ترک صدر رجب طیب اردوان کی ثالثی سے دونوں فلسطینی تحریکوں حماس اور الفتح کے درمیان اتفاق پر اظہار اطمینا ن کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی تحریکوں فتح اورحماس کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات حوصلہ افزاء ہیں اس سے فلسطینیوں کے نصب العین کے حصول کے لئے قومی اتحاد کے حصول کی راہ ہموارہوگی۔
انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت ان انتخابات کی کامیابی کے لئے تمام تقاضے پورے کرنے کیلئے تیارہے کیونکہ ا ن کے ذریعے نئی جمہوری زندگی ملے گی اور قومی یکجہتی کو استحکام حاصل ہوگا۔