صیہونی حکومت نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں آئندہ چند دنوں میں حماس کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگا۔ صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل نے کہا ہے کہ اسرائیل کے قیدی فوجی اور بعض فلسطینی
قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں آئندہ چند دنوں میں مصر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوں گے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے موجودہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حکم پر چار ماہ قبل صیہونی حکومت کے گرفتار شدہ فوجی اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات روک دۓ گۓ تھے۔ صیہونی فوجی گیلعاد شالیت کو پچیس جون دوہزار چھ کو فلسطینی مجاہدین نے غزہ پٹی میں گرفتار کرلیا تھا۔