• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر پر یہودی دھاوے کے بعد جھڑپیں

جمعرات 13-12-2012
in فلسطین
0
plf hazrat e yousuf grave
0
SHARES
0
VIEWS
 

سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے رات گئے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں موجود جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر پر دھاوا بول کر تلمودی عبادات کی ادائیگی کی، جس کے بعد اہل علاقہ فلسطینیوں نے مشتعل ہو کر یہودیوں پر حملہ کر دیا

جس پر مزار کے باہر باقاعدہ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔خبر رساں ایجنسی ”قدس پریس” کے مطابق بسوں اور کاروں پر سوار سیکڑوں یہود ی اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت میں گزشتہ آدھی رات کو مزار یوسف پہنچے اور یہاں پر تلمودی رسومات ادا کرنا شروع کر دیں۔ اسرائیلی سکیورٹی فورسز اس دوران علاقے میں گشت کرتی رہیں۔یہودی آباد کاروں کی جانب سے جلیل القدر پیغمبر کے مزار مبارک کی بے حرمتی پر فلسطینیوں نے مشتعل ہوکر سکیورٹی اہلکاروں اور یہودیوں پر پتھراؤ شروع کر دیا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے گا۔

اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے فلسطینیوں پر صوتی بموں اور آنسو گیس کے شیلوں کی برسات کر دی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔خیال رہے کہ اسرائیلی پارلیمان نے رات کے اوقات میں حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر پر یہودیوں کو تلمودی عبادات ادا کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ جس رات یہودیوں نے مزار آنا ہوتا ہے فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز جان بوجھ کر علاقہ خالی کردیتی ہیں جس کے بعد صہیونی سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں یہودی جلیل القدر پیغمبر کی قبر پر رقص و سرور پر مشتمل رسومات ادا کرتے ہیں۔

 بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.