• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر پر دھاوے کے بعد یہودیوں کی فلسطینیوں سے جھڑپیں

بدھ 07-11-2012
in فلسطین
0
plf hazrat yousuf
0
SHARES
1
VIEWS

مغربی کنارے میں بسنے والے سیکڑوں انتہاء پسند یہودیوں نے شہر نابلس میں واقع جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر مبارک پر ایک بار پھر دھاوا بولا اور رقص و سرور پر مبنی تلمودی عبادات کی ادائیگی کرکے اس مقدس مزار کی بے حرمتی کی۔ 

بدھ کے روز علی الصبح صہیونی فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد کی نگرانی میں سیکڑوں متشدد مذہبی یہودیوں نے مزار پر دھاوا بول دیا جس پر اہل علاقہ فلسطینی شہریوں نے مشتعل ہوکر یہودیوں پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے بعد فریقین کے مابین باقاعدہ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال بھی کیا۔

شہر کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے تحفظ میں سیکڑوں یہودی کاروں اور بسوں میں سوار ہوکر بلاطہ ٹاؤن آئے اور پھر جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار مبارک میں داخل ہوگئے۔ کٹر یہودیوں نے مزار کے احاطے میں تلمودی عبادات بھی ادا کیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قبر مبارک کے احاطے اور اطراف میں فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے یہودیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئی۔ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے عام فلسطینی شہریوں کے گھروں پر پھر صوتی بموں اور آنسو گیس کے شیلوں کی برسات کردی جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.