فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے رکن حسن بورینی نے غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے-انہوں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کی خاموشی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غزہ کیخلاف اسرائیل جارحانہ کارروائیاں کر رہا ہے- غزہ ابھی تک جنگ کی مشکلات سے دوچار ہے-سردی کا موسم آنے کی وجہ سے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا- انہوں نے کہا کہ اسرائیلی سرکشی کے جواب میں فلسطین عوام کا اتحاد بے انتہا ضروری ہے- آج فلسطینیوں کو جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ اتحاد ہے- حسن بورینی نے اہل غزہ کے صبر اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ غزہ کے باسیوں کی مشکلات دور فرمائے-