• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حج اسکیم کے تحت سعودیہ جانے والا فلسطینی مصر میں گرفتار

بدھ 30-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8414
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصری حکام نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے ایک فلسطینی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ حراست میں لیے گئے فلسطینی کو خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے جاری کردہ حج اسکیم کے تحت فریضہ حج  کی ادائیگی کے لیے دیگر فلسطینیوں کے ہمراہ مصر کے راستے سعودی عرب روانہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب حراست میں لیے گئے فلسطینی عازم حج 41 سالہ عبدالقادر حمدان قشطہ کے اہل خانہ سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے اپیل کی ہے کہ وہ حمدان کی رہائی کے لیے مداخلت کریں۔

عبدالقادر حمدان قشطہ کے اہل خانہ نے مصری صدر اور سعودی فرمانروا کو مداخلت کے لیے خطوط ارسال کیے ہیں۔ جس میں متاثرہ خاندان کا نے حمدان قشطہ کی رہائی کے لیے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ مصری سیکیورٹی فورسز نے حمدان قشطہ کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے رفح گذرگاہ عبور کرنے کے بعد شیخ زوید کے مقام پر حراست میں لے لیا تھا۔ اس کے بعد اسے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

حمدان قشطہ کی گرفتاری کے بعد اس کے اہل خانہ سخت پریشان ہیں۔ مصر میں حراست میں لیے گئے فلسطینی کے بھائی خالد القشطہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ ایک بیان میں کہا ہے کہ حمدان قشطہ کو ابھی تک رہا نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کی گرفتاری کی وجہ سامنے آسکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حمدان قشطہ کو خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے شروع کردہ مفت حج اسکیم کے تحت ایک ہزار فلسطینی عازمین حج کے ساتھ بھیجا گیا تھا مگر اسے غزہ گذرگاہ عبور کرتے ہی کچھ فاصلے پر موجود مصری فوجیوں نے حراست میں لے لیا۔

خالد کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی حج کے سفرمیں اکیلے نہیں بلکہ ان کی والدہ بھی ان کے ہمراہ تھیں وہ ابھی تک قاہرہ کے ہوائی اڈے پر حمدان کی منتظر ہیں۔

Tags: حج اسکیم کے تحت سعودیہ جانے والا فلسطینی مصر میں گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.