(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جنین میں صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک نوجوان شہید درجنوں زخمی 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے علاقے جینین میں قابض فوجیوں اور فلسطینی باشندوں کے درمیان جھڑپوں میں نوجوان فیصل ابو ساریہ نامی ایک فلسطینی نوجوان کی ٹانگ میں گولی لگنے سے شہادت ہوگئی جبکہ صہیونی فوج کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھاری مقدار میں کی گئی جس کے باعث درجنوں مظاہرین سانس گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے جبکہ 4 نوجوان عبدہ الغول ، محمد زبیعی ، صدام ابو ارمیلا اور محمد الغازی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔