(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) تحریکِ جہاد اسلامی فلسطین کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ او ر جنگی مجرم نیتن یاہو کی مشترکہ پریس کانفرنس میں جو منصوبہ پیش کیا گیا وہ ایک امریکی صہیونی معاہدہ ہےقابض تل ابیب کے موقف کی عکاسی کرتا ہے اور ساتھ ہی فلسطینی قوم کے خلاف جارحیتوں کے تسلسل کے لیے ایک نسخہ بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غاصب اسرائیل کوشش کر رہا ہے کہ وہ جو کچھ غزہ کے خلاف اپنی جنگی کارروائیوں کے دوران حاصل نہ کر سکا وہ امریکہ کے ذریعے مسلط کر دے۔ یہ منصوبہ خطے کو دھماکے کے دہانے تک پہنچانے کا نسخہ ہے۔